جے کے این ایس ؍ بہن کی شادی کے روز ہی مقامی عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوا۔جے کے این ایس کے مطابق ہندواڑہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق مقامی عسکریت پسند لیاقت احمد لون ولد غلام محی الدین ساکنہ ہارون بومئی سوپور نے معروف حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی پر لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی ۔ جاں بحق جنگجو لیاقت احمد نے اپنے پیچھے بیوہ اور تین بچوں کو چھوڑ کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق لیاقت احمد کی بہن کی شادی آج ہی ہونے جار ہی تھی کہ تاہم منگل کی صبح جونہی سوپور میں خبر پھیل گئی کہ ہندواڑہ میں جھڑپ کے دوران لیاقت احمد اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوا تو شادی کی تقریب میں ماتم میں تبدیل ہوگئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ لیاقت کافی ذہین تھا۔ 

LEAVE A REPLY