جے کے این ایس ؍ شوپیاں میں تین پولیس اہلکار وں کو گولیوں سے بوندھ کر رکھ دینے کے بعد جنوبی کشمیر کے تین اضلاع میں ایس پی او اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوکریوں سے استعفیٰ دینے کے درجنوں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔نماز جمعہ کے موقعے پر شوپیاں، کولگام اور پلوامہ میں ایک درجن سے زائد پولیس اہلکاروں نے لوگوں کے سامنے استعفیٰ دے دیا۔ جے کے این ایس کے مطابق بندوق برداروں کی جانب سے کاپریشن شوپیاں میں تین پولیس اہلکاروں کا قتل کرنے کے بعد جنوبی کشمیر کے تین اضلاع شوپیاں ، پلوامہ اور کولگام میں دو درجن سے زائد اہلکاروں نے نوکریوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں اور ایس پی اوز کی جانب سے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے ویڈیو وائرل ہو گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کاپرن شوپیاں میں 6اہلکاروں نے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ پلوامہ شوپیاں اور کولگام اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد ایک درجن سے زائد اہلکاروں نے لوگوں کے سامنے نوکریوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ۔

LEAVE A REPLY