جے کے این ایس ؍ سوشل میڈیا پر جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں کی جانب سے استعفیٰ دینے کے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے کہاکہ کسی بھی اہلکار نے نوکری سے استعفیٰ نہیں دیا اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہے۔ ادھر وزیر اعظم ہند کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت نے تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہاکہ عنقریب ہی ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ جے کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر کے تین اضلاع میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوکریوں سے استعفیٰ دینے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی اہلکار نے استعفیٰ نہیں دیا۔ مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق صرف پروپگنڈا پھیلا جارہا ہے کہ وادی کشمیر میں تعینات کسی بھی پولیس اہلکار نے استعفیٰ نہیں دیا اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہے۔ ادھر وزیر اعظم ہند کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے شوپیاں میں تین پولیس اہلکاروں کا اغوا کرنے کے بعدا نہیں بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کو بزدلانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملوث عسکریت پسندوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے اس ضمن میں بات کی ہے۔

LEAVE A REPLY