ڈیلی ویجروں کی یومیہ اجرت میں اضافہ ،ایل جی منوج سنہاکے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے
گھڑیال نیوز ڈیسک
وزیر اعظم نریند رمودی کے دورے سے قبل جس طرح سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے ڈیلی ویجروں کی یومیہ اجرت میں اضافے کو منظوری دینے کا اعلان کیا گیا اُس کی ہر سطح پر سراہنا ہو رہی ہے اور یہ بڑی اصلاحات کی طرف ایک اچھی شروعات ہے۔ حکم نامے میں تمام سرکاری محکموں میں کام کر رہے کیجول لیبروں کو شامل کیا گیا اور یہ اضافہ موجود ہ 225روپیہ یومیہ سے 300روپیہ تک کیا گیا ہے۔ ایل جی نے یہ بھی اعلان کیا کہ محنت و روزگار محکمہ کو تین ماہ کے اندر اندر اس عمل کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈیلی ویجروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ سے غریبوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ہیں اور ایل جی کے فیصلے کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ جموں وکشمیر میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تعداد لگ بھگ ایک لاکھ کے قریب ہے اور سابقہ حکومتوں نے ان کی نو...